پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
28 جون 2016 (13:19)
0

جسٹس سید منصور علی شاہ نے آج گورنر ہائوس لاہور میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔پنجاب کے گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف، پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال خان اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے حلف برادری کی تقریب میں شرکت کی۔