وزیر تجارت نے کہا ہے کہ کراچی میں کارروائی تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کی گئی تھی جس کا مقصد ملک کے معاشی مرکز میں امن بحال کرنا ہے۔

حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے: خرم دستگیر
28 جون 2016 (14:02)
0

وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف توانائی کے بحران پر قابو پانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کیلئے متحد ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں کارروائی تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیاگیا تھا جس کا مقصد ملک کے معاشی مرکز میں امن بحال کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور سٹریٹ کرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔