مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ،کپواڑہ میں ایک نوجوان شہید
28 جون 2016 (13:19)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع کپواڑہ میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے درگ مولامیں ناگری کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوان سمیراحمد کو شہید کیا وہ سوپور کے علاقے دورو کا رہائشی تھا۔ نوجوان کی شہادت کی خبر ملتے ہی لوگ سوپور میں سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت مخالف مظاہرے کئے۔
ادھر بھارتی پولیس نے کشمیر اکنامک الائینس کی طرف سے کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف لال چوک کی طرف مارچ روکنے کیلئے عوام پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اورمتعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔