مقصد دہشت گردوں کو مالی امداد کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے طریقے کا ر کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

نیکٹا تمام متعلقہ فریقین کا اجلاس منعقد کرے گا
28 جون 2016 (00:22)
0

انسداد دہشت گردی کا قومی ادارہ تمام متعلقہ فریقین کا ایک اجلاس منعقد کرے گا جس کا مقصد دہشت گردوں کو مالی امداد کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے طریقے کا ر کو مزید مستحکم بنانا ہے۔یہ بات چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ہمیں ایک ایسا ایجنڈا تیار کرنا ہوگا جس سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے حوصلے بلند کئے جائیں۔چوہدری نثار علی خان نے دہشت گردوں کے خلاف نفسیاتی جنگ جیتنے پر زوردیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گرد مایوسی کا شکار ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ قوم کے حوصلے پست کرنے کیلئے آسان اہداف کو نشانہ بنارہے ہیں۔
چوہدری نثار علی خان نے سوشل میڈیا پر زوردیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف قوم کو متحد کر نے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے صوبوں سے تعاون جاری رکھے گی۔