عالمی مالیاتی فنڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے متعلق بڑے پیمانے پر معاشی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے بارے میں پیشرفت کے نتیجے میں معاشی بحالی کا عمل بتدریج بہتر ہوا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی پاکستان کیلئے 11ویں جائزے کی منظوری
28 جون 2016 (00:22)
0

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لئے گیارہویں جائزے کی منظوری دے دی ہے۔ فنڈ نے ملک کی مالی صورتحال مستحکم بنانے کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کو بھی سراہاہے ۔واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں فنڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر مٹسوہیرو فرسوا نے کہا ہے کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے متعلق بڑے پیمانے پر معاشی استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے بارے میں پیشرفت کے نتیجے میں معاشی بحالی کا عمل بتدریج بہتر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سا ل کے اختتام تک مالیاتی اہداف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئی کاروباری اصلاحاتی حکمت عملی پر عملدرآمد کے ساتھ آگے بڑھنے کی حکومتی عزم سے مسابقت میں اضافہ ہوگا اور سرمایہ کاری میں تیزی آئے گی اور نجی شعبہ ترقی کرے گا۔
فنڈ پہلے ہی پاکستان کے لئے گیارہویں جائزے کی منظوری دے چکا ہے۔