وزیرتجارت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے ' توانائی بحران سے نمٹنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔

خرم دستگیر کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ٹھوس اقدامات کی تعریف
28 جون 2016 (10:22)
0

وزیرتجارت خرم دستگیر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے حکومت کے ٹھوس اقدامات کو سراہا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے ' توانائی بحران سے نمٹنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی آپریشن ملک کے اقتصادی مرکز میں امن کی بحالی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گھنائونے جرائم ' سٹریٹ کرائمز' ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔