مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہرے روابط قائم ہیں۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے پاکستان پر فوری کوئی اثرات نہیں ہوں گے:سرتاج
28 جون 2016 (10:20)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے سے پاکستان پر فوری طور پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے۔وہ یورپی یونین چھوڑنے کے بارے میں برطانیہ کے فیصلے کے تناظر میں اسلام آباد میں ایک بین الوزارتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات اور گہرے روابط قائم ہیں۔