یاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر نے کہاہے کہ وزیراعظم ملک میں کئی دہائیوں سے سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ان پر اعتماد ہے۔

حکومت حزب اختلاف کے احتجاج کے حق کا احترام کرتی ہے:عبد القادر بلوچ
28 جون 2016 (10:18)
0

ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کرنے کے حق کا احترام کرتی ہے کیونکہ یہ جمہوری نظام کا حصہ ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک میں کئی دہائیوں سے سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ان پر اعتماد ہے۔

عبد القادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ ملکر احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ ماضی میں دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتی رہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے اور پانامہ پیپرز میں جن کے نام شامل ہیں ان سب کے بارے میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔