پاکستانی سفیر سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان حکومتی' کاروباری اور عوام کی سطح پر مقدونیا کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کا خواہشمند ہے۔

پاکستان اور مقدونیا کا دوطرفہ تعاون میں بہتری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم
28 جون 2016 (10:14)
0

پاکستان اور مقدونیا نے مختلف شعبوںمیں دوطرفہ تعاون میں بہتری لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔یہ بات مقدونیا میں پاکستان کے سفیر سہیل محمود نے مقدونیا کے صدر جارج ایوانوف کو اپنی اسناد سفارت پیش کرتے ہوئے کہی۔
سفیر سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان حکومتی' کاروباری اور عوام کی سطح پر مقدونیا کے ساتھ تعلقات میں پیش رفت کا خواہشمند ہے۔صدر جارج ایوانوف نے کہا کہ مقدونیا اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوںمیں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات ہیں۔