بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکا ء اﷲ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی پرامن بقائے باہمی پرمبنی ہے

فوری حملہ کرنیوالے میزائل پی این ایس ہمت پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
28 جولائی 2017 (20:45)
0

بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد ذکا ء اﷲ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی پرامن بقائے باہمی پرمبنی ہے مگر موجودہ جغرافیائی سٹرٹیجک صورتحال کے پیش نظر ہم اپنی دفاعی ضروریات سے غافل نہیں رہ سکتے ۔
وہ جمعہ کے روز کراچی میں پاک بحریہ کے ڈاک یارڈ میں تیزی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل پی این ایس ہمت کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
بحریہ کے سربراہ نے کہاکہ یہ تاریخی موقع ہے کہ اس طرح کا دوسرا میزائل پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیاجارہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کراچی شپ یارڈ پر پی این ایس ہمت کی کامیاب تعمیر پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ اور انجینئرنگ ورکس اور چائنا سٹیٹ شپ بلڈنگ اور آف شور کمپنی کیلئے قابل فخر لمحہ ہے ۔
یاد رہے کہ پی این ایس ہمت ترسیٹھ میٹر طویل میزائل ہے جس میں جدید ہتھیار اور سینسر استعمال کئے گئے ہیں ۔