File Photo

نوازشریف عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے،مریم اورنگزیب
28 جولائی 2017 (20:23)
0

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی عدالتی فیصلے پرقانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔
انہوں نے کہاکہ جو بھی وزیراعظم بنے نوازشریف عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف سرکاری حیثیت میں ایک پائی کی بھی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے ۔