جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف کو جس بنیاد پر نااہل قرار دیاگیا تمام قانونی ماہرین حیران ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کی عدالتی فیصلہ تسلیم کرنے پر نوازشریف کی تحسین
28 جولائی 2017 (20:16)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا ہے اس پر تمام قانونی ماہرین حیران ہیں۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درحقیقت ملک میں کوئی قانونی ماہر ان وجوہات پر نوازشریف کی نااہلی کی توقع نہیں کررہے تھے۔
مولانا فضل الرحمن نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرنے اور ملک میں کوئی بحران پیدا نہ کرنے پر نوازشریف کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تسلسل کو یقینی بنائے گی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اتحادی کی حیثیت سے اس کی حمایت جاری رکھیںگے ۔