پشاور میں ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم پر تعمیراتی کام آئندہ ہفتے شروع ہو گا
28 جولائی 2017 (17:33)
0

پشاور میں ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم پر تعمیراتی کام آئندہ ہفتے شروع ہو گا ۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ منصوبہ پچاس ارب روپے کی لاگت سے آٹھ ماہ میں مکمل ہو گا ۔ایشیائی ترقیاتی بنک اس منصوبے کے لئے مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔
ریپڈ بس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت چمکنی اور حیات آباد کے درمیان ستائیس کلومیٹر طویل روٹ پر چار سو اسی ائرکنڈیشنڈبسیں چلائی جائیں گی۔