صوبائی الیکشن کمشنر3اگست کو کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔

سندھ میں سینیٹ کی عام نشست کیلئے انتخابات 17اگست کو ہوں گے
28 جولائی 2017 (17:29)
0

سندھ میں سینٹ کی عام نشست کے لئے انتخابات آئندہ ماہ کی سترہ تاریخ کو ہوں گے  یہ نشست سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس114 کے حالیہ ضمنی انتخابات میں سابق سنیٹر سعید غنی کے سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر آئندہ ماہ کی تین تاریخ کو کاغذات نامزدگی وصول کریں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پانچ اگست کو ہو گی۔