عوامی نیشنل پارٹی کے سید نواب گل تورغر کے نائب ضلعی ناظم منتخب
28 جولائی 2017 (17:06)
0

عوامی نیشنل پارٹی کے سید نواب گل تورغر کے نائب ضلعی ناظم منتخب ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن آفس کے مطابق اے این پی کے سید نواب گل نے چودہ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل خان نے صرف چھ ووٹ حاصل کئے۔
پولنگ کے عمل کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے دو اور جمعیت علماء اسلام (ف) کا ایک کونسلر اجلاس سے غیر حاضر تھا۔
پاکستان تحریک انصاف 23 رکنی کونسل میں گیارہ کونسلروں کے ساتھ سرفہرست ہے جس کے بعد اے این پی کے 9 اور جے یو آئی (ف) کے تین کونسلر ہیں۔
پی ٹی آئی نے 2015 میں بلدیاتی انتخابات کے بعد ضلع میں مخلوط حکومت تشکیل دی تھی۔