نواز شریف پانامہ دستاویزات کیس میں سپریم کورٹ کی طرف سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ سے سبکدوش
28 جولائی 2017 (14:18)
0

نواز شریف پانامہ پیپرز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔یہ بات جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے۔
فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز مقدمے کی سماعت کے مختلف مراحل سے متعلق تحفظات کے باوجود عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں جن کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
ترجمان نے کہا کہ فیصلے کے بارے میں ہمارے تحفظات سے متعلق تمام آئینی اور قانونی پہلوؤں کو بروئے کار لایا جائے گا۔