file photo

اسرائیل کو مسجداقصیٰ کے حالیہ بحران سے سبق سیکھناچاہیے:عرب لیگ
28 جولائی 2017 (09:28)
0

عرب لیگ نے اسرائیل پرزوردیاہے کہ اسے مسجداقصیٰ کے حالیہ بحران سے سبق سیکھناچاہیے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمدابوالغیط نے یہ بات قاہرہ میں عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں کہی۔
انہوں نے کہامسجداقصیٰ اسلام کاتیسرامقدس ترین مقام ہے اوردنیا کاکوئی بھی مسلمان مسجداقصیٰ کی بے حرمتی،اس کی بندش یا اس پراسرائیل کاقبضہ ہرگزبرداشت نہیں کرسکتا۔