ایشائی سینئر مین والی بال چمپئن شپ: پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرادیا
28 جولائی 2017 (08:54)
0

انڈونیشیا کے شہر Surabaya میں ایشیائی سینئرمین والی بال چمپئن شپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کوہراکرمسلسل دوسری کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان نے دوسیٹ ہارنے کے بعد ہانگ کانگ کو شکست دینے کیلئے بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان نے بدھ کے روز عراق کو شکست دی اوروہ کل اپنااگلامیچ تھائی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔