ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

file photo

ملک میں بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
28 جولائی 2017 (08:27)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژنوں،اسلام آباد اورکشمیر میں دور دور تک گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوگی جبکہ کوہاٹ ،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لاہور، فیصل آباد، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان،ژوب،میرپورخاص ڈویژنوں اورفاٹا میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈکیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد اورلاہور 27 ڈگری سینٹی گریڈ,کراچی 29,پشاور 18,کوئٹہ اورمظفرآباد 22,گلگت 20اورمری 17 ڈگری سینٹی گریڈ