مظاہروں کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔

file photo

پانچ بھارتی فوجیوں کی عمر قید کی سزا ختم کرنےکیخلاف نمازجمعہ کے بعد پُرامن احتجاجی مظاہرے
28 جولائی 2017 (08:09)
0

مقبوضہ کشمیرمیں فوجی عدالت کی طرف سے پانچ بھارتی فوجیوں کی عمر قید کی سزا ختم کرنے کے خلاف نمازجمعہ کے بعد پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ یہ فوجی تین بے گناہ کشمیریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
مظاہروں کی اپیل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔مظاہروں کامقصد حریت پسند رہنماؤں کی بھارتی حکومت کی طرف سے اپنی ایجنسیوں کے ذریعے گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔
مزاحمتی قیادت نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں جعلی مقابلوں میں ملوث بھارتی فوجیوں کی عمرقید کے خاتمہ کو انصاف کاقتل قراردیا۔