امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچودھری نے کہا کہ افغانستان کے تنازع کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔

پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے : اعزاز
28 جولائی 2017 (08:03)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچودھری نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں جامع سیاسی مصالحتی عمل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
واشنگٹن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ خطے میںپائیدار امن کے قیام کاواحد ممکنہ راستہ ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے تنازع کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے۔
سفیراعزاز چودھری نے افغانستان میں مصالحتی عمل ، بہترسرحدی نظم ونسق، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور پاکستان اورافغانستان کے درمیان قریبی تعاون سمیت افغانستان میں امن واستحکام کی بحالی کیلئے اہم اقدامات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے سامعین کو پاکستان کی اقتصادی ترقی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔