اس اہم معاہدے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

پاکستان آذربائیجان کو 10 سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا
28 جولائی 2017 (07:41)
0

پاکستان آذربائیجان کو دس سپرمشاق طیارے فروخت کرے گا۔اس سلسلے میں آذربائیجان میں ایک معاہدے پردستخط کئے گئے۔
پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئرمارشل ارشد ملک نے پاکستان کی جبکہ آذربائیجان کی فضائیہ کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل Ramiz Tahirov نے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔
معاہدے میں آذربائیجان کی فضائیہ کیلئے تربیت ،تکنیکی معاونت اورتعاون کی فراہمی بھی شامل ہے۔اس اہم معاہدے سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
پاکستان میں تیار کیا جانے والاسپرمشاق طیارہ جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس کی بناء پر اسے فوجی تربیت کیلئے بہترین طیارہ سمجھاجاتاہے۔