مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے احتساب کی باتیں کرتے رہے ہیں۔

file photo

مسلم لیگ ن حکومت کے4 برس کے دوران بدعنوانی کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا : مفتاح
28 جولائی 2017 (07:35)
0

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کے چار برس کے دوران بدعنوانی کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی وزیراعظم کے خلاف کمیشن لینے یا بدعنوانی کا کوئی کیس ثابت نہیں کرسکی۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے احتساب کی باتیں کرتے رہے ہیں لیکن وہ عدالت میں اپنی رقوم کاحساب کتاب پیش کرنے میں ناکام رہے۔