ممنون حسین نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار پالیسیاں ہیں اور زوردیا کہ اسپین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

صدر کا پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور
28 جولائی 2015 (17:12)
0

منگل کو صدر نے اسلام آباد میں اسپین کے سکبدوش ہونے والے سفیر JAVIER CARBAJOSA SANCHEZ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تجارتی وفود کے تبادلے کے ذریعے پاکستان اور اسپین کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی کوششوں پر زوردیا ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار پالیسیاں ہیں اور زوردیا کہ اسپین کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں توانائی ، تعلیم، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔