چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کراچی آپریشن کا مقصد امن کی بحالی اور شہر کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہے۔

کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں:وزیر داخلہ
28 جولائی 2015 (20:27)
0

ایم کیوایم کے ایک وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔

انہوں نے سندھ میں موجودہ صورتحال خصوصاً کراچی میں آپریشن پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ کراچی آپریشن کا مقصد امن کی بحالی اور شہر کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا ہے ۔  انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن ایم کیوایم اور کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ خالصتاً پیشہ ور مجرموں کے خلاف ہے ۔


چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ رینجرز کا آپریشن قانون کے مطابق ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کوقومی مفاد میں رینجرز کے ساتھ تعاون کرناچاہیے ۔