بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے دورہ کے موقع پر اطالوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔

اٹلی کی خطے میں امن واستحکام میں پاکستان کےکردارکی تعریف
28 جولائی 2015 (12:00)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اب اٹلی میں ہیں اور انہوں نے اطالوی وزیر خارجہ گیلیو تیرزی سے ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا۔ملاقات کے دوران اطالوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

اپنے تین روزہ دورہ کے دوران بری فوج کے سربراہ دفاع کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے اٹلی کی سیاسی اورعسکری قیادت کےساتھ ملاقاتیں کرینگے ۔