آرمی چیف نے اطالوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات اور تربیتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

جنرل راحیل شریف کا اٹلی کی بری فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
28 جولائی 2015 (21:32)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف جو اٹلی کے دورے پر ہیں نے منگل کو اٹلی کی بری فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

انہوں نے اطالوی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل DANILO ERRICO کے ساتھ ملاقات کی اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات ، تعاون کے فروغ ، دفاعی اشتراک اور تربیتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔


اٹلی کی بری فوج کے سربراہ نے خطے کو محفوظ بنانے کیلئے پاکستان کی بری فوج کی قربانیوں اور کردارپراس کا شکریہ ادا کیا۔  بری فوج کے سربراہ نے اٹلی کی دفاعی فوج کے سربراہ Claudio Graziano سے بھی ملاقات کی علاقائی سلامتی اور دفاعی اشتراک پرتبادلہ خیال کیاگیا۔