سیلاب کے باعث81 افراد جاں بحق ہوئے۔

شدید بارشوں اور سیلاب سے اب تک295,000 افراد متاثر ہوئے
28 جولائی 2015 (19:26)
0

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق ملک کے مختلف حصوں اورآزادکشمیر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک دو لاکھ پچانوے ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں ۔

سیلاب کے باعث اکاسی افراد جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہوئے جبکہ ایک ہزار نو سواکیس گھروں کو نقصان پہنچا سیلاب سے سات سو ترانوے دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔
ادارے کاکہنا ہے کہ ایک لاکھ بہتر ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے۔
ایک سو پچانوے امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ایک سو پچاس کیمپ پنجاب میں انتالیس سندھ میں اور چھ گلگت بلتستان میں قائم کئے گئے امدادی کیمپوں میں پندرہ ہزار افراد کو رکھاگیا ہے ۔