کلگام میں بھارتی فوج کے تشدد کے نتیجے میں عورت سمیت 7 افراد زخمی
28 جولائی 2015 (14:08)
0

مقبوضہ کشمیر میں ضلع کلگام کے علاقے HOWUR MISHPORA میں کارروائی کے دوران بھارتی فوج کے تشدد کے نتیجے میں ایک عورت سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔یہ اطلاع ملتے ہی بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو طاقت کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش میں مزید کئی افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسوگیس کے گولے پھینکے اور فائرنگ کی ۔علاقے میں پورا دن کشیدگی اور مکمل ہڑتا ل رہی ۔


اُدھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی کی قیادت میں چلنے والے فورم اور کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے الگ الگ بیانات میں بھارتی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی اور کہاکہ بھارتی فوج عام کشمیریوں کے خلاف طاقت کے اندھا دند استعمال سے انہیں ہراساں کررہی ہے ۔