وزیر خزانہ نے کہاکہ ذیلی کمیٹی پہلے ہی موجودہ چھ انتخابی قوانین پرغور وخوض کرچکی ہے اور کافی حد تک اپنی سفارشات کوحتمی شکل دے چکی ہے۔

انتخابی اصلاحات کی کمیٹی نے اپنا 80 فیصد کام مکمل کرلیا ہے:ڈار
28 جولائی 2015 (20:39)
0

انتخابی اصلاحات کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے اپنا اسی فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

یہ بات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مرکزی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔  انہوں نے کہاکہ ذیلی کمیٹی پہلے ہی موجودہ چھ انتخابی قوانین پرغور وخوض کرچکی ہے اور کافی حد تک اپنی سفارشات کوحتمی شکل دے چکی ہے۔  وفاقی وزیر نے کہاکہ ذیلی کمیٹی 13 آئینی ترامیم پرمتفق ہوچکی ہے کمیٹی کے اراکین سے کہاگیا ہے کہ وہ متنازعہ معاملات پراپنی پارٹی قیادت کے ساتھ مشورہ کریں۔


اسحاق ڈار نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا معاملہ الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں ہے۔ وزیرخزانہ نے انتخابی نظام میں خامیوں کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے مشاہدات آج ذیلی کمیٹی کو بھجوائے دئیے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ تحریک انصاف مرکزی اور ذیلی کمیٹیوں میں ہونے والی بحث میں حصہ لے رہی ہے۔