حادثے میں 16 افرادجاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

28 جولائی 2015 (20:07)
0

ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں سولہ افرادجاں بحق اور بارہ زخمی ہوئے تھے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں ریلوے کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اسلام آبادمیں منعقدہ ایک اجلاس کو بتایا کہ پل سے گزرتے ہوئے ٹرین کی رفتار تیس کلومیٹر فی گھنٹہ ہونی چاہیے تھی انہوں نے کہاکہ حادثے کے وقت اس کی رفتار ستر سے اسی کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔
کمیٹی کے چیئرمین سید نوید قمر کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کہاگیا کہ پاکستان ریلوے کو مسافر ٹرینوں کیلئے پرانے انجن استعمال نہیں کرنے چاہئیں ۔