پاکستان کی زرعی تحقیق کی کونسل کے چیئرمین نے کہاکہ پاکستان کو بیلاروس سے زرعی تعاون بڑھانے کا موقع ملا ہے ۔

وزیراعظم کے دورہ بیلاروس کے دوران زرعی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے
28 جولائی 2015 (19:48)
0

وزیراعظم نوازشریف کے آئندہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان زرعی تعاون کے کم سے کم تین معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے۔  یہ بات اسلام آباد میں بیلا روس کے سائنسدانوں کے چار رکنی وفد اور پاکستان کی زرعی تحقیق کی کونسل کے سائنسدانوں کی ملاقات کے دوران بتائی گئی۔


اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے پاکستان کی زرعی تحقیق کی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد نے کہاکہ پاکستان کو بیلاروس سے زرعی تعاون بڑھانے اوراس کی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا موقع ملا ہے۔