وفاقی وزیر خزانہ نے امریکہ کے ادارہ برائے امن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سٹیفن ہیڈلے کو ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

اقتصادی ترقی کی رفتارکو برقرار رکھنا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار
28 جولائی 2015 (11:36)
0


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکہ کے ادارہ برائے امن (یو ایس آئی پی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سٹیفن ہیڈلے نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی معاشی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے پہلے دو سال میں ڈیفالٹ کے خطرہ پر قابو پاتے ہوئے معاشی استحکام حاصل کیا ہے، اب ہماری توجہ ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر ہے، ہم اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں