جنرل راحیل شریف کا اٹلی کے وزیر خارجہ سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 جولائی 2015 (17:34)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جو اس وقت اٹلی میں ہیں، اٹلی کے وزیرخارجہGiulio Terzi سے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ملاقات میں اطالوی وزیرخارجہ Giulio terzi نے علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔  اپنے تین روزہ دورے کے دوران بری فوج کے سربراہ اٹلی کی سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ کئی ملاقاتیں کریں گے تاکہ دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔