وزیر خزانہ یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سٹیفن ہیڈلے سے گفتگو کررہے تھے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا:ڈار
28 جولائی 2015 (17:30)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک کو توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بہت فائدہ ہوگا۔

وہ یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سٹیفن ہیڈلے سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی چھیالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں چونتیس ارب ڈالرتوانائی کے منصوبوں کیلئے ہے اور یہ ساری سرمایہ کاری نجی شعبے کے منصوبوں میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے حکومت پر کسی قسم کا قرض کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے علاقائی ہم آہنگی اور رابطوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
اسحاق ڈار نے سٹیفن ہیڈلے کو جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں بھی بتایا اور جس میں کئی انتہائی مطلوب دہشتگردوں اور ان کے ٹھکانوں کو ختم کردیا گیا۔
سٹیفن ہیڈلے نے موجودہ حکومت کے دور میں ہونے والی معاشی ترقی کو سراہا۔