ترک صدر نے کہاکہ شام میں فری زون کے قیام اور ان علاقوں کو دولت اسلامیہ سے پاک کرنے سے سترہ لاکھ شہریوں کی گھروں کو واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

شام میں محفوظ زون کے قیام سے پناہ گزینوں کو واپسی میں مدد ملے گی:اردوان
28 جولائی 2015 (17:56)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ زدہ شام میں ایک محفوظ زون کے قیام سے سترہ لاکھ پناہ گزینوں کو گھر واپسی میں مدد ملے گی۔

انقرہ میں ایک ہووائی اڈے پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام میں فری زون کے قیام اور ان علاقوں کو دولت اسلامیہ سے پاک کرنے سے سترہ لاکھ شہریوں کی گھروں کو واپسی کی راہ ہموار ہوگی ۔