محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا
28 جولائی 2015 (18:28)
0

ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

جن شہروں میں بارش ہورہی ہے ان میں مٹھی، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھہ، روٹری، کراچی، لسبیلہ راولپنڈی، اسلام آباد، بہاولپور، گوجرانوالہ اور راجن پور ، کوئٹہ، جیکب آباد، سکھر، چترال، پارا چنار، دادو اور کالام شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مٹھی میں سب سے زیادہ 183 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ تین سے چار روز تک جاری رہے گا۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہوگی۔