مصباح الحق پہلے ہی 2012 ء اور 2015 ء میں بالترتیب ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مصباح الحق کا بھارت کیخلاف سیریز کے بعد متوقع ریٹائرمنٹ کا اعلان
28 جولائی 2015 (22:39)
0

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے رواں سال کے آخر میں بھارت کے خلاف سیریز کے بعد متوقع ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ اب زیادہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے اس لئے اگر بھار ت کے خلاف سیریز ہوگی تو وہ اس میں کھیلیں گے اور اس کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔
مصباح الحق پہلے ہی 2012 ء اور 2015 ء میں بالترتیب ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ بین الاقوامی میچوں سے ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔