انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے دیگر رکن ممالک کو پاکستان کے دورے دوبارہ شروع کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

امیدہے کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی:ظہیر عباس
28 جولائی 2015 (22:35)
0

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس نے امید ظاہر کی ہے کہ سری لنکا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ظہیر عباس سری لنکا کی کرکٹ کی نگران کمیٹی کے چیئرمینSIDATH WETTIMUNY کی دعوت پر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی میچ دیکھنے کیلئے سری لنکا میں تھے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے دیگر رکن ممالک کو پاکستان کے دورے دوبارہ شروع کرنے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔