چترال کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے تباہ ہونے والے چودہ پلوں کو تعمیر نو کے لئے بھاری مشینری بھی وہاں منتقل کردی گئی ہے ۔

چترال میں سیلاب سے متاثر ہ پانی کی فراہمی کی دس سکیموں کی بحالی کا کام مکمل
28 جولائی 2015 (13:58)
0

چترال میں حالیہ بارشو ں اور سیلاب سے متاثر ہونے والی پانی کی فراہمی کی دس سکیموں کی بحالی کا کام مکمل کرلیاگیاہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پانی کی فراہمی اور دیگر سکیموں کی بحالی کاکام جاری ہے ۔بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر پانی کی فراہمی کی سکیموں کو نقصان پہنچا تھا ۔

چترال کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے تباہ ہونے والے چودہ پلوں کو تعمیر نو کے لئے بھاری مشینری بھی وہاں منتقل کردی گئی ہے ۔پلوں کی بحالی اور چترال کے مختلف علاقوں کی رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے سے امدادی کارروائیوں میں تیز ی آئے گی ۔