وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ عمران خان حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے:رانا ثناءﷲ
28 جولائی 2015 (17:44)
0

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔ منگل کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے ایک مہینے کی توسیع کرنے کی درخواست کی ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ایک اور سوال پرانہوں نے کہاکہ امدادی کیمپوں میں سیلاب زدگان کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے۔