کمیشن کاکہنا ہے کہ وہ انتخابی شیڈول جاری کرنے کی تاریخ میں آئندہ ماہ کی سترہ تاریخ تک توسیع کیلئے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کاپنجاب میں بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ
28 جولائی 2015 (21:02)
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی آئندہ سماعت تک پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجراء کوموخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

کمیشن کاکہنا ہے کہ وہ انتخابی شیڈول جاری کرنے کی تاریخ میں آئندہ ماہ کی سترہ تاریخ تک توسیع کیلئے پہلے ہی سپریم کورٹ سے رجوع کرچکا ہے۔ یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے انتظامیہ کے افسران کی سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مصروفیت کے باعث انتخابی عمل اور تر بیت کیلئے ان کی عدم دستیابی ظاہر کرنے کے باعث کیاگیا ہے۔