پانی او ر بجلی کے وزیر مملکت نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ہائی لائسز والے علاقوں میں ٹرانسفارمر کی تبدیلی پرچار سے 5دن لگیں گے ۔

چارسدہ ، مردان اور لکی مروت میں 382ٹرانسفارمرتبدیل کر دیئے گئے
28 جولائی 2015 (13:18)
0

پانی اوربجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے آج قومی اسمبلی کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع چارسدہ ، مردان اور لکی مروت میں 382ٹرانسفارمر تبدیل کر دیئے گئے ہیں تاکہ بجلی کی بلاتعطل ترسیل کویقینی بنایا جاسکے۔

وہ ان اضلاع میں پرانے اوراوورلوڈ ٹرانسفارمروں کو تبدیل کرنے سے متعلق قومی اسمبلی میں مولانا محمد گوہر شاہ اور دیگر ارکان کی طرف سے توجہ دلائو نوٹس کاجواب دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ خراب ٹرانسفارمروں کو24گھنٹے میں تبدیل کردیا جائیگاتاہم ہائی لائسز والے علاقوں میں ٹرانسفارمر کی تبدیلی پر چار سے 5دن لگیں گے ۔