اجلاس میں دوہزار نو ماڈل کی درآمد شدہ استعمال کی گئی گاڑیوں کو ایک مرتبہ ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کا فیصلہ کیاگیا۔


 

28 جنوری 2014 (22:38)
0

منگل کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دوہزار نو ماڈل کی درآمد شدہ استعمال کی گئی گاڑیوں کو ایک مرتبہ ٹیکس سے مستثنیٰ قراردینے کا فیصلہ کیاگیا۔


 


کمیٹی نے پی آئی اے کو قرضے کی فراہمی کیلئے فیصل بنک کو حکومت کی طرف سے دوارب روپے فراہم کرنے کیلئے ضمانت دینے کی منظوری بھی دی ۔یہ قرضہ EXIMبنک کی قسطیں اور پاکستان سٹیٹ آئل کے واجبات کی ادائیگی کیلئے استعمال کیاجائے گا۔