وہ منگل کے روزاسلام آباد میں مراعات کے سمجھوتے کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

28 جنوری 2014 (20:04)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ملکی صنعت کے مفاد کا تحفظ کرے گی۔


 


وہ منگل کے روزاسلام آباد میں مراعات کے سمجھوتے کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔


 


انہوں نے کہا حکومت جہاں ضرورت ہوئی تحفظ فراہم کرے گی اورکسی پر کوئی ناقابل برداشت بوجھ نہیں ڈالے گی اور نہ ہی عام آدمی کومتاثر ہونے دے گی۔


 


وزیرخزانہ نے امید ظاہر کی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو جوکام کرچکا ہے کمیٹی اسے آگے بڑھائے گی اور ٹھوس سفارشات پیش کرے گی۔