پاکستان کو اسی صورتحال کا سامنا ہے جو جرمنی کو د وسری جنگ عظیم کے بعد درپیش تھی

28 جنوری 2014 (22:45)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اور جرمنی کے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔


 


وہ جرمنی کے دفتر خارجہ کے کرائسز کمشنرمائیکل کلور برچ ٹو لو اور جرمنی کے خفیہ ادارے کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے شعبے کے کمشنرتھورسٹن ریسچ سے باتیں کررہے تھے۔


 



وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو اسی صورتحال کا سامنا ہے جو جرمنی کو د وسری جنگ عظیم کے بعد درپیش تھی اور اسے اپنا اقتصادی اور ترقیاتی لائحہ عمل طے کرکے اسی طرح کے حل کی ضرورت ہے۔