مذاکرات میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔

28 جنوری 2014 (19:29)
0

پاکستان اورامریکہ نے مضبوط اور پائیدار اشتراک عمل قائم کرنے کا عزم دہرایاہے۔


 



دونوں ملکوں کے درمیان واشنگٹن میں سٹرٹیجک مذاکرات کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ د ونوں ملکوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی باہمی تجارت میں اضافے اور علاقائی استحکام میں دونوں ملکوں کا فائد ہ ہے۔


 



مذاکرات میں پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے اپنے ملک کے وفد کی قیادت کی۔


 



امریکہ اور پاکستان نے علاقے میں توانائی کے ذرائع کو باہم منسلک کرنے اور پاکستان میں ترسیل توانائی کے نظام میں مسلسل بہتری کی کوشش جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔


 



امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے فوجیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سراہا۔


 



وزیرخارجہ جان کیری اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔


 



امریکہ اور پاکستان نے پورے خطے میں امن و استحکام اور شفافیت کو فروغ دینے اور انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خطرات پر قابو پانے کے مشترکہ عزم کی تجدید کی۔


 



دونوں فریقوں کا اس بات پر بھی پورا اتفاق ہے کہ امن و مصالحت کے لئے افغانستان کا اپنا طریقہ کار ہی تشدد ختم کرنے اور افغانستان اور اس پورے خطے میں مستقل استحکام کا یقینی راستہ ہے۔