وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے فعال پالیسیوں کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

28 جنوری 2014 (15:18)
0

وہ آج اسلام آباد میں فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے ارکان سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے قابل ہو جائیں تو پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نیک شگون ہے کہ امن وامان کی صورتحال کے باوجود موجودہ حکومت کے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں جس کا اعتراف عالمی برادری نے بھی کیا ہے۔


 


وزیراعظم نے کہا کہ یوتھ بزنس لونز پروگرام سے معیشت کو مزید فروغ حاصل ہو گا اور اس سے ہزاروں نوجوان استفادہ کریں گے۔



نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا فیصل آباد کی ٹیکسٹائل کیلئے خصوصی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے درجے سے فائدہ اٹھانے کیلئے بجلی کی قلت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔قومی اسمبلی کے ارکان نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ترقیاتی سکیموں کی صورتحال کے بارے میں بتایا۔