تسنیم اسلم نے یہ بھی واضح کردیا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں بھی نہیں دیکھا جانا چاہیے

28 جنوری 2014 (21:47)
0

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ سے ملنے والے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ پاکستان سے طویل المدت رابطوں کا خواہشمند ہے اور تعلقات میں وسعت چاہتا ہے۔


 



انہوں نے منگل کی رات ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام نقطہء نظر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ سٹریٹیجک مذاکرات کے دوران اقتصادی رابطوں اور تجارت میں اضافے اور توانائی پر بات چیت ہوئی ہے۔


 


 


تسنیم اسلم نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے افتتاحی کلمات سے واضح ہے کہ پاکستان نے اپنے تحفظات پوری طرح بتا دیے ہیں۔


 



انہوں نے یہ بھی واضح کردیا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو صرف افغانستان کے تناظر میں بھی نہیں دیکھا جانا چاہیے۔