ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

28 جنوری 2014 (22:08)
0

ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل اکین ازترک کی سربراہی میں ترک فضائیہ کے ایک وفد نے منگل کے روز اسلام آباد میں ائیر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔


 



ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔


 



ترک فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں ادارے کی ساخت ' کردار اور طریقہ کار پر ایک بریفنگ میں شرکت بھی کی۔


 


بعد میں جنرل اکین ازترک نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل راشد محمود سے بھی ملاقات کی۔